Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خطرہ ہونے کی صورت میں پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا،عمران خان

تخریبی سرگرمیوں کا مقصد پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو تہس نہس کرنا ہے،وزیر اعظم کی اعلی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں گفتگو

ریاض(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد سعودی عرب کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون و حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے اور سعودی ولی عہد سمیت سعودی اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کر کے مقبوضہ کشمیر اور خطے کی سنگین صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے مکمل وسائل کے ساتھ تعاون و حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تخریبی سرگرمیوں کا مقصد پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو تہس نہس کرنا ہے اور ایسی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More