Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات 23 ستمبر کو متوقع

وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ممکنہ 2 ملاقاتوں میں سے یہ پہلی ملاقات ہوسکتی ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیو یارک پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ممکنہ 2 ملاقاتوں میں سے یہ پہلی ملاقات ہوسکتی ہے اور یہ جنوبی ایشیائی رہنما سے ڈونلڈ ٹرمپ کی 24 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیوسٹن، ٹیکساس میں 22 ستمبر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ مشترکہ ریلی سے خطاب بھی گے ہے۔

امریکی صدر اور نریندر مودی کی پاک-بھارت تعلقات پر ریلی کے علاوہ علیحدہ ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیر اعظم اتوار کی شام کو نیو یارک پہنچیں گے جب ڈونلڈ ٹرمپ مشترکہ ریلی سے خطاب کر رہے ہوں گے۔

عمران خان کی طرح کئی عالمی رہنما بھی پیر کے روز نیو یارک پہنچیں گے جہاں اعلیٰ سطح کی بحث کا آغاز ہوگا جو 29 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More