Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آسٹریلیا نے بھی 2022 میں دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھجوانے کا عندیہ دے دیا

ہم 2022میں ٹیم بجھوا سکتے ہیں لیکن ابھی ہمیں اس حوالے سے جلد بازی کی ضرورت نہی،کیون رابرٹس

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے بھی 2022 میں دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھجوانے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان کا دورہ کرنے والے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے سڈنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سیکیورٹی حالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور ہم 2022میں ٹیم بجھوا سکتے ہیں لیکن ابھی ہمیں اس حوالے سے جلد بازی کی ضرورت نہیں۔

اپنے دورہ پاکستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیون رابرٹس نے کہا کہ اس دورے کا مقصد چیزوں کو باریک بینی سے دیکھنے کے ساتھ تمام صورت حال کا مشاہدہ کرنا تھا، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد آسٹریلین عہدیداروں کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا اور کیون رابرٹس کے ایک روزہ دورہ اسلام آباد میں سکیورٹی ماہر شان کیرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کیون رابرٹس نے کہا کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیے بغیر اپنی ٹیم وہاں بجھوا دیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور دورے سے پہلے یقینی طور پر سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹس بھی مدنظر رکھی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More