Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بچوں سے زیادتی کے واقعات پولیس کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہیں،عثمان بزدار

غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہوگا،وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارعمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہورپنچے تو انہوں ائیرپورٹ پر ہی اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔ صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ کو قصور کے شہر چونیاں میں بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے بچوں کے بہیمانہ قتل پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ٹھیک کرنے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، صرف معطلیاں کافی نہیں بلکہ غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہوگا، میں کسی نا اہل افسر یا اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا، جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس نے بچوں کی گمشدگی کے باوجود فوری اقدامات نہیں کئے، بار بار ایسے واقعات پولیس کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے، خدانخواستہ یہ واقعہ ہمارے بچے سے ہو تو ہم پر کیا بیتے گی، جن کے پیارے بچے دنیا سے چلے گئے اس کا دکھ وہی جانتے ہیں، مقتول بچوں کی بازیابی کیلئے جدید انداز سے تفتیش کی جاتی تو ایسے اندوہناک واقعہ سے بچاجاسکتا تھا۔

وزیر اعلی نے چونیاں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو رونماہونے سے روکنا ضروری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More