جائزہ مشن کے سربراہ ارنیسٹو رامریض ریگو نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان کا اقتصادی اصلاحاتی پروگرام ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہے، اصلاحاتی پروگرام کے کچھ شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ کے ریٹ کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جس سے پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں کے توازن پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، پاکستان کی مانیٹری پالیسی افراط زر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہورہی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے فارن ایکسچینج بفر کو بہتر بنایا ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو دیے گئےایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت پہلے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اکتوبر میں پاکستان آئے گا۔