Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوگئے

عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوگئے، وہ آج شام کونیویارک پہنچیں گے۔

عمران خان پرنس مدینہ منورہ سے سعودی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز سے امریکا روانہ ہوئے۔ سعودی اعلیٰ حکام، سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

زیراعظم 7روزہ دورے میں 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کریں گے۔

عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔

دورہ امریکا کےدوران وزیراعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی وزیراعظم شریک ہوں گے۔

وزیراعظم ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی سے متعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More