Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لاگریجویٹ ٹیسٹ میں سنگین غلطیاں،طلبا کا چئیرمین ایچ ای سی کے نام کھلا خط

غلطیوں کی وجہ سے کئی ہزار طلباء یقینی کامیابی کی بجاۓ واضح ناکامی سے دوچار ہو چکے ہیں،طلبا کا موقف

درخواست بنام چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد :

جناب عالی !
15 ستمبر کے ہونے والا لاء گیٹ ٹیسٹ میں H.E.C کی طرف سے کی جانے والی بے شمار غلطیوں کی وجہ سے کئ ہزار طلباء یقینی کامیابی کی بجاۓ واضح ناکامی سے دوچار ہو چکے ہیں’
جبکہ طلباء کی طرف سے ان غلطیوں کی واضح طور پر نشاندہی ہو چکی ہے لہزا اب اصول یہ ہے کہ…
No one should be suffer for the acts of other,,,
.
.

مندرجہ ذیل پوائنٹ نمبر 1 میںNatural Law کے متعلق تو پوچھا گیا ہے مگر جواب میں اسکے لیے آپشن ادھورا دیا گیا’
اسکا درست جواب آپشن A اینڈ آپشن B بنتا ہے’ لیکن آپکی طرف سے وہ آپشن نہیں دیا گیا.
لہزا جب درست آپشن موجود ہی نہیں تھا تو طلباء کو درست جواب کا انتخاب کرنے میں بھی دشواری ہوئی کہ جب ایک چیز واضح ہی نہیں ہوئی تو اسکی تشریح کیا اور کیسے کی جاۓ ؟
1. Natural Law Is :

A : Devine Law.
B : God Revealed To The Human.
C: Man Made Law.
D: Customary Law.
.
.
.

اس پوائنٹ نمبر 2 میں آپکی طرف سے اک غیر ملکی شہری کے متعلق پوچھا گیا ہے”
لیکن سوال میں ابہام یہ ہے کہ اس غیر ملکی شہری کا سٹیٹس اور حیثیت واضح نہیں کی گئ کہ وہ کون ہے ؟؟؟
آیا وہ عام شہری ہے یا کوئی سفیر ہے ؟؟؟
کیوں کہ عام غیر ملکی شہری اور اک غیر ملکی سفیر کے لیے پاکستان میں الگ الگ نوعیت کا قانون ہے.
2. FOREIGN NATIONAL IN PAKISTAN :

A- PAKISTANI LAW.
B- INTERNATIONAL LAW.
C-BOTH OF THEM.
D-NON OF THEM.
.
.
.

پوائنٹ نمبر 3 میں بھی آپکی طرف سے ادھورا سوال پوچھا گیا ہے’ کیونکہ کچھ معلوم ہی نہیں ہو رہا کہ وہ تمام F.I.R کس کس نوعیت کی تھیں ؟
ان تمام F.I.R کو درج کروانے والا شخص کوئی ایک تھا یا مختلف لوگ تھے ؟

وہ تمام F.I.R جرائم کے متعلق تھیں یا مختلف نوعیت کی تھیں ؟

جب واضح ہی نہیں ہو رہا کہ گزشتہ F.I.R اور جرائم کی نوعیت کیا ہے تو طلباء کیسے کسی شخص کے گزشتہ کردار کے متعلقہ یا غیر متعلقہ ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں ؟؟؟
جب سوال واضح ہی نہیں ہے تو اسکا ٹھیک جواب کیا دیا جا سکتا ہے.
3. WHEN A PERSON IS ACQUITTED FROM SIX OFFENSE IN A YEAR, THAN PREVIOUS CHARACTER OF A PERSON FOR INVESTIGATION AGENCY ?

A- RELEVANT.
B- IRRELEVANT.
C- BY CHOICE OF A ACCUSED.
D- RELEVANT IS CHOICE OF INVESTIGATION AGENCY.

.
.
.
اس پوائنٹ نمبر 4 میں دریا دلی اور فصاحت و بلاغت کی حد ہی تمام کر دی گئی اور اک شہری کو اختیار دے دیا گیا کہ وہ اپنی Estate (جائیداد) کے ساتھ ساتھ اپنی State (ریاست) بھی وصیت کر سکتا ہے.

اس سوال میں طلباء سے Estate (جائیداد) کی بجاۓ State (ریاست) کے متعلق پوچھا گیا ہے’
کہ اک شخص کس حد تک اپنی State (ریاست) کو وصیت کر سکتا ہے ؟؟؟

جب کہ سوال Estate (جائیداد) کے متعلق پوچھا جانا چاہیے تھا….
کیونکہ ایک شہری اپنی ریاست کو کیسے فروخت یا وصیت میں دے سکتا ہے.

4. To What Extent A Person Can Make A Bequeath of His State ?

A- 1/3.
B- 1/5.
C- Whole of His State.
D- Half of His State.
.
.
.

پوائنٹ نمبر 5 میں دانشمندی واضح طور پر جھلک رہی ہے’
پاکستان کے پہلے دستوری آئین کو 1956 کی بجاۓ انڈیا ایکٹ کا آئین ثابت کیا گیا ہے’
کیونکہ انڈیا ایکٹ کو تو Adopt کیا گیا تھا اور وہ پاکستان کی کسی اسمبلی سے تشکیل نہیں پایا تھا.
لہزا وہ پاکستان کا پہلا آئین کیسے ہو سکتا ہے ؟؟؟
5. Which Was The First Constitution of Pakistan ?

A- Indian act 1935.
B- Government of India Act as amended by Independence Act of 1947.
C- Constitution 1962.
D- Constitution 1973.
.
.
.

پوائنٹ نمبر 6 میں کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ سکیورٹی کونسل کے متعلق کیا پوچھا جا رہا ہے ؟؟؟
کچھ واضح ہی نہیں کیا گیا کہ آیا سیکورٹی کونسل کے کردار کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے یا سیکیورٹی کونسل کی ساخت پوچھی جا رہی ہے’
لہزا اسکا درست جواب آپشن A & B بنتا ہے لیکن وہ موجود ہی نہیں تھا جسکی وجہ سے طلباء کو درست جواب کے انتخاب میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا.
6. The Security Council is :

A. Principal Organ of the UN.
B. Settling Disputes Between States.
C. Specialized Agency of the UN.
D. Non of these.
.
.
.
پوائنٹ 7 مںیں غلطی یہ تھی کہ اسلامک لاء میں طلباء سے پوچھا گیا کہ استحسان, استدلال, عرف اور فتوہ میں سے کونسا اسلامی قانون کا مآخذ نہیں ہے””

زیادہ تر قانون کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ فتوی بھی اسلامی قانون کا اک ذریعہ ہے’

اور اگر آپکے مطابق فتوہ اسلامی قانون کا ذریعہ نہیں ہے تو پھر نصاب کی زیادہ تر کتب اور ٹیسٹ پریپیریشن گائیڈز میں طلباء کو کیوں آخر غلط نصاب پڑھایا گیا اور انکو کنفیوز کیا گیا ؟؟؟
لہزا کسی اور کی طرف سے کی گئی غلطی کی سزا طلباء ہرگز نہیں بھگتیں گے.

7.
Which is not a source of islamic law
Isthsan
Istdlal
Urf
Fatwa.
.

ضرورت اس امر کی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ان تمام 7 غلطیوں کا ازالہ کر کے کم مارجن سے رہ جانے والے طلباء کے لیے فائنل رزلٹ میں 7 کے لگ بھگ مارکس کا اضافی بندوبست کر کے انکو کامیابی سے ہمکنار کیا جاۓ.
.
یہ ٹیسٹ دینے والے ہزاروں طلبہ نے اپنے سئنیرز سے رہنمائی لینے کے بعد ان پوائٹس کی نشاندہی کی ہے اور اس کو Hec کو etc@hec.gov.pk
پر زیادہ سے زیادہ Email کیا جا رہا ہے ”
اور Citizen Portal پر بھی بھیجیا جا رہا ہے
۔ٹیسٹ والوں کی جانب سے موصول شدہ مواد ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More