اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے لائن آف کنٹرول پر جا نے کا اعلان کر دیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرکی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کشمیر کے ساتھ جیئیں گے، لڑیں گے مریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کو پیغام دینے ایل اوسی جا رہا ہوں، کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مکمل سپورٹ کریں گے۔