Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لوگ مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ان کا کھانا پینا بند ہو جائے گا،فروغ نسیم

کیا زرعی آمدنی پر وفاقی انکم ٹیکس لگانے کے لیے آئین میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے،تقریب سے خطاب

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل کا حوالہ دیا جائے تو کہا جاتا ہے سندھ توڑ نے کی بات کی جا رہی ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر قانون نے کہا کہ لوگ مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ان کا کھانا پینا بند ہو جائے گا۔

فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت 80 فیصد زرعی ہے۔ زمینداروں کے خلاف بات نہیں کررہا مگر کیا زرعی آمدنی پر وفاقی انکم ٹیکس لگانے کے لیے آئین میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے؟

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ ٹیکس کی بنیاد کو توسیع دینی چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More