Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے،عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کی امریکی سینیٹر لنزے گراہم سےملاقات،مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے

وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے  کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں لنزےگراہم کا تعاون قابل تعریف ہے، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حالت پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی بحران نے جنم لیا،  بھارتی اقدام سے خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ جبکہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے، امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیراعظم کے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں، افغانستان میں بات چیت کی جلد بحالی کیلئے پُرامید ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More