Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پشاور تعلیمی اداروں میں منیشات فروخت کرنے والے گروہ کا رکن چھ کلو ہیروئن سمیت گرفتار

ہیروئن بچوں کے سکول بیگز میں ڈال کر پشاور سپلائی کی جاتی تھی، ملزم گل مست کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں میں منیشات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کر نے والے اداروں نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن چھ کلو ہیروئن سمیت گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز اینٹلجنس بیورو 6 نے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سروس روڈ پر اسکول بستوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے تعلیمی اداروں میں سپلائی ہونے والی چھ کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی، ایکسائز اینٹلجنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کا کہنا ہے کہ ہیروئن بچوں کے سکول بیگز میں ڈال کر پشاور سپلائی کی جاتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم گل مست خان ولد آدم خان سکنہ پشاور کیخلاف مقدمہ بھی تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More