Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

منگلا ڈیم سے بجلی کو بحال کر دیا گیا

زلزے کے بعد فوری طور پر 10 ٹربائنز کو روک دیا گیا تھاجسے بعد میں بحال کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) منگلا ڈیم سے بجلی کو بحال کر دیا گیا ہے،زلزلے میں ملک کے سب سے بڑے ڈیم سے کچھ گھنٹوں کے لیے بجلی کی پیداوار روک دی تھی تاہم ڈیم محفوظ ہونے کا یقین ہونے پر بحال کردی گئی۔

منگلا میں بجلی کی پیداوار شام 7 بج کر 20 منٹ پر بحال کرکے دوبارہ نیشنل گرڈ کو 700 میگا واٹ بجلی فراہمی کا آغاز کردیا گیا جس سے طویل لوڈ شیڈنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

محکمہ آب پاشی پنجاب نے دریائے جہلم کی بالائی نہر حفاظتی اقدامات کے تحت بند کردی تھی تا کہ آفٹر شاک سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکے۔

زلزے کے بعد فوری طور پر 10 ٹربائنز کو روک دیا گیا تھاجسے بعد میں بحال کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More