Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زلزلے سے متعلق عجیب و غریب بیان،فردوس عاشق اعوان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا پر عوام نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کو غیر حساس اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک تقریب میں آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں اور عوامی تکلیف یکسر نظر انداز کرتے ہوئے کہا تھا جب کوئی تبدیلی آتی ہے تو نیچے بے تابی ہوتی ہے تو یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے کہ اسے بھی اتنی جلدی تبدیلی قبول نہیں۔

فردوس عاشق اعوان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں غیرسنجیدہ اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ٹی وی اینکر ماریہ میمن نے بھی اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں اس بیان پر تنقید کی ہے۔

صحافی علی سلمان علوی نے مشیرِ  وزیرِ اعظم کے بیان کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے انہیں بے قابو توپ قرار دیا ہے۔

میڈیا سے تعلق رکھنے والی ایک اور شخصیت مرتضیٰ سولنگی نے اسے غیر حساس اور غیرذمے دارانہ بیان قرار دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More