Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیکریوں، بیوٹی پارلروں اور کریانہ اسٹوروں میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم نصب کیے جائیں گے

الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب سے اصل سیل کا پتہ لگایا جا سکے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بیکریوں، بیوٹی پارلروں اور کریانہ اسٹوروں کی اصل سیل کا پتہ لگانے کے لیے دکانوں میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم نصب کیے جائیں گے۔

ایکسپریس اخبار کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلیے انوائس مانیٹرنگ سسٹم کا دائرہ کار بڑے  کریانہ اسٹورز، بیوٹی پارلروں، بیکریوں اور ریٹیل آوٹ لیٹس سمیت دیگر شعبوں تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ان کی اصل سیل کا پتہ چلانے کیلیے بیکریوں، بیوٹی پارلروں اور کریانہ اسٹوروں میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم نصب کیے جائیں گے جس کیلیے پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا، کامیابی کے بعد پورے ملک میں بیکریوں، بیوٹی پارلروں اور کریانہ اسٹوروں میں الیکٹرانک اموائس مانیٹرنگ سسٹم نصب کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More