کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اور غیر ذمہ دار اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے اور کئی اساتذہ کو نوکری سے فارغ دیا گیا۔
اب تک 3 ہزار سے زائد اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ مزید اساتذہ کے کوائف جمع کر کے ان کے خلاف بھی محکمانہ کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے 34 اساتذہ کی ملازمت ختم کر دی گئی ہے، جن میں 16 خواتین بھی شامل ہیں۔ صوبے میں اب بھی کئی ہزار ایسے اساتذہ موجود ہیں جو گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔