Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

او اآئی سی کامقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھانے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ

بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کرنے والے پرُ امن کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال بھی بند کیا جائے،او آئی سی رابطہ گروپ کا اعلامیہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے متعلق جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی کے رابطہ گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے اور پابند سلاسل افراد کو رہا کیا جائے، وادی میں بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کرنے والے پرُ امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بھی بند کیا جائے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو وادی میں جانے کی اجازت دی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی شناخت اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر او آئی سی رابطہ گروپ  کو شدید تشویش لاحق ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More