Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے،آرمی چیف

سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جلد ہوگا،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو

آئی ایس پی آر  کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے میرپور میں جاتلاں کینال روڈ کا فضائی جائزہ لیا، جب کہ متاثرہ روڈ کی بحالی کے لیے جاری انتظامات بھی دیکھے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ زلزلے سے متاثرہ آبادی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے متاثرہ علاقوں میں جلداز جلد  بحالی کا کام مکمل کرکے  حالات اور زندگی کو معمول پر لائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More