Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نمرتا قتل کیس ،مہران ابڑو  کے ڈیلیٹ شدہ  پیغامات  کا ریکارڈمل گیا

مہران ابڑو نے آخری وقت میں نمرتا کو جواب دینا بند کردیا تھا،ایف آئی اے رپورٹ

ایف آئی اے کی رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا آخری وقت تک مہران ابڑو سے رابطے کیے لیکن مہران ابڑو نے آخری وقت میں نمرتا کو جواب دینا بند کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، چپقلش کا ریکارڈ بھی مل گیا جب کہ مہران ابڑو نے جو پیغامات مٹائے ان کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی روشنی میں پولیس نے مہران ابڑو کا ایک بار پھر بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نمرتا کیس میں گرفتار ملزم مہران ابڑو نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ  وہ اور مہران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More