Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور سری لنکا کے ابتدائی دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

جمعے سے پیر کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات

کراچی(ویب ڈیسک) سرفراز الیون اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہی  شیڈول ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  یہ ابتدائی دونوں میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے سے پیر کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More