Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن ٹریبونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار دے دی

نوابزادہ لشکری رئیسانی قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو الیکش ٹریبونل میں چیلنج کر رکھا تھا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار دے دی۔

پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو الیکش ٹریبونل میں چیلنج کر رکھا تھاان کی طرف سے 2018 انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

حلقہ این اے ش265سے لشکری رئیسانی سمیت 5 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور قاسم سوری سے ہار گئے تھے

لشکری رئیسانی کی درخواست پر جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل نے سماعت مکمل کر نے کے بعد 14 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنا دیا گیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More