Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

قندیل بلوچ قتل کیس 3 سال 2 ماہ اور 11 دن تک عدالت میں زیر سماعت رہا

ملتان(ویب ڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

استغاثہ اور وکلاء کی جانب سے بحث کا مرحلہ مکمل کرلیاہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

ماڈل کورٹ میں قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزمان مفتی عبدالقوی، وسیم، حق نواز، اسلم شاہین اورعبدالباسط بھی پیش ہوئے تھے جبکہ  قندیل بلوچ کی والدہ بھی عدالت میں موجود تھیں۔

قندیل بلوچ قتل کیس 3 سال 2 ماہ اور 11 دن تک عدالت میں زیر سماعت رہا۔

قندیل کے والد اسلم ماہڑہ کی سےاپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار تینوں بیٹوں وسیم، عارف اور اسلم شاہین کو معاف کرنے کی درخواست دائرعدالت نے مسترد کردی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More