Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں جلد نرم کرے،امریکا کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارت پابندیاں ختم کرے اور حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرے،امریکی معاون نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلزکی گفتگو

نیو یارک(ویب ڈیسک)امریکا نے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں پابندیاں جلد نرم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی معاون نائب سیکریٹری ایلس ویلزنے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

 ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا  بھارت کی طرف سے کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں میں جلد
نرمی چاہتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس ھوالے سے تیز رفتار قدم اٹھایا جائے گا۔

ایلس ویلز نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت پابندیاں ختم کرے اور حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More