Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی اے نے 9 لاکھ ویب سائٹس کو بند کردیا

ویب سائٹس کو توہین مذہب، پورنوگرافک، ریاست مخالف، عدلیہ یا پاک فوج مخالف مواد ہونے کی وجہ سے بندکیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کو بتایا گیا ہے کہ 9 لاکھ ویب سائٹس کو توہین مذہب، پورنوگرافک، ریاست مخالف، عدلیہ یا پاک فوج مخالف مواد ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کمیٹی کو بتایا کہ شہریوں نے اتھارٹی میں غیر قانونی مواد کی کئی شکایات دائر کر رکھی تھیں۔

تاہم حکام نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی یا موبائل کے ذریعے کیا جانے والا کوئی بھی مجرمانہ حرکت کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی دیکھتی ہے اور سائبر کرائمز کے حوالے سے معلومات پی ٹی اے کے پاس دستیاب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں تھا جو مجرمان یا دیگر افراد جن کی سم بلاک ہوگئی ہو، انہیں دوسری سم لینے سے روکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More