Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

رابی پیرزادہ کے خلاف غیر قانونی طور پر مگرمچھ اور اژدھے رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کیمقامی عدالت نے گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

لاہور کی مقامی عدالت  میں رابی پیرزادہ کے خلاف غیر قانونی طور پر مگرمچھ اور اژدھے رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے سماعت کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے رابی پیرزادہ کو آج طلب کر رکھا تھا، تاہم حکم کے باوجود گلوکارہ رابی پیرزادہ پیش نہ ہوئیں۔ جس کے بعد عدالت نے رابی پیر زادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More