Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ خطاب: کشمیری عوام کےعمران خان کے حق میں نعرے

صورہ میں سیکڑوں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے تھام کر بھارت مخالف مظاہرہ کیا

سری نگر(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں بھر پوراندازمیں کشمیری عوام کا مقدمہ پیش کر نے پر کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حق میں نعرے لگائے

مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کو آج 56 روز ہوگئے، جس سے کشمیریوں کے گھروں میں راشن اور ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

بھارتی فوج نے وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں، 56 روز سے انٹرنیٹ موبائل سروس اور کاروبار بند ہیں جبکہ ہزاروں نوجوانون کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More