Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں خرابی،وطن واپسی میں تاخیر

طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طور پر فیل ہوگیا جس کے باعث جہاز دوبارہ امریکا موڑدیا گیا

وزیراعظم عمران خان نیویارک سے واپس پاکستان روانہ ہونے کے لیے سعودی خصوصی طیارے میں سوارتھے کہ اڑان بھرنے کے بعد طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طورپرفیل ہوگیا۔ طیارہ فنی خرابی کے بعد واپس نیویارک جے ایف کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے کی لینڈنگ بھی مشکل سے کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان واپس روزویلٹ ہوٹل پہنچ گئے، طیارے کی تکنیکی خرابی دورکرنے کے بعد وزیراعظم آج رات امریکا سے واپس روانہ ہونگے تاہم وزیراعظم کمرشل طیارے میں واپس آئیں گے یا سعودی طیارے میں یہ فیصلہ صبح کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More