Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف بی آر نے 104 غیر ظاہر شدہ اثاثوں کی نشاندہی کردی

جائیدادوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو نوٹسز بھی جاری کر ديے گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے 104 غیر ظاہر شدہ اثاثوں کی نشاندہی کردی۔ تحقیقات کیلئے ان جائیدادوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو نوٹسز بھی جاری کر ديے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے نامی جائیدادوں کو منظرعام پر لانے کیلئے ایف بی آر نے 104 بے نامی جائیدادوں اور 79 مالکان کا سراغ لگا لیا۔

ایف بی آر کے مطابق کراچی میں 58، اسلام آباد میں 28 جبکہ لاہورمیں 18 بے نامی جائیدادوں کی نشاند ہی کی گئی ہے۔

تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے بے نامی جائیدادوں کے خریداروں اور فروخت کنندگان کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق 4 ارب روپے مالیت کے بینک اکاؤنٹس، شیئرز اور زمینیں پہلے ہی ضبط کی جاچکی ہیں۔

زمین کے 15 کیسز میں 70 کروڑ روپے مالیت کی 7 ہزار 128 کنال اراضی کا بڑا اسکینڈل بھی شامل ہے جو عدالت میں زیر التوا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق بے نامی جائیدادوں سے متعلق معلومات صوبائی ریونیو اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی مدد سے اکٹھی کی گئیں ہیں۔غیر ظاہر شدہ اثاثوں اور جائیدادوں کی مزید چھان بین جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More