Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یکم اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یکم اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کے لیے بھججوائی گئی  سمری  کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 41 پیسے اور مٹی کا تیل 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More