Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا : سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال،مریض پریشان

صوبہ بھر میںاو پی ڈی سروس، آپریشن تھیٹر اور دیگر سہولیات کی فراہمی معطل ہے

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے او پی ڈی سروس، آپریشن تھیٹر اور دیگر سہولیات کی فراہمی معطل ہے۔

سرکاری ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی نمائندہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ 15 کے قریب ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے جو ابھی تک جیل میں ہیں، حکومت جلد از جلد تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو رہا کرے۔ اگر حکومت نے تمام مطالبات پورے نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More