خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی جس سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔
واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی اہلکار اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 افراد جاں بحق گئے۔