مردان(ویب ڈیسک)مردان میں شدید بارش اور طوفان سے چھتیں اور دیواریں گرگئے جس سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے فرش کالونی میں ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں کچے مکان کی چھت گرنے سے گھر کا مالک ذاکر اللّٰہ، اس کی بیوی اور 2 بچے 3 سالہ عبدالصمد اور 2 سالہ سپنا جاں بحق ہو گئے۔