اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے حلقے میں انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے
قاسم سوری نے اپنے وکیل نعیم بخاری کے زریعے دائر اپیل میں کہا ہے کہ ٹریبونل کے شواہد کا جائزہ نہیں لیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں مجھ سے منسوب نہیں ہو سکتیں، اس لیے عدالت الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔