لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ميں ڈکيتی کے دوران مزاحمت میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ۔
پوليس کا کہنا ہے کہ مناواں کے علاقے ميں رات گئے سات ڈاکووں نے مقصود نامی شہری کے گھر واردات کی کوشش کی۔
اس دوران اہل خانہ نے چيخ و پکار شروع کر دی جسے سن کر ہمسائے گھروں سے باہر آئے تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کی زد ميں آکر روبينہ کوثر نامی خاتون جاں بحق جب کہ سکيورٹی گارڈ زخمی ہوگيا۔
پولیس نے مقتولہ کے بيٹے کی مدعيت ميں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو تلاش شروع کر دی ہے