Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر :بھارتی افواج نے ستمبر میں 16کشمیریوں کو شہید کیا

بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں شہید ہو نے والوں میں ایک خاتون اور دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں

سری نگر(ویب ڈیسک)بھارت کی قابض افواج نے ستمبر کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر میں16کشمیریوں کو شہید کیا

بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی میں شہید ہو نے والوں میں ایک خاتون اور دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں

مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت  کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

 بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 281 کشمیریوں کو زخمی کیا، یہ کشمیری پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ میں زخمی ہوئے۔

اس دوران حریت رہنما سمیت 157 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

ماہِ ستمبر ہی میں سری نگر کی جامع مسجد اور درگارہ حضرت بل سمیت دیگر بڑی مساجد میں 4 مرتبہ جمعے کی نماز ادا نہ کرنے دی گئی۔

بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران 25 رہائشی گھروں کو تباہ بھی کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More