Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی اسمبلی میں بل آرڈیننس کے زریعے پاس کرانے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

گیارہ صدارتی آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا استحقاق مجروح کر دیا گیا ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے آرڈیننس  پاس کرانے پر شور شرابہ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومتی کی طرف سے بل پیش کیا گیا توپیپلزپارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے احتجاج کیا اور کہا 11 صدارتی آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا استحقاق مجروح کر دیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا اختیار ہے، اب سپیکر کے شاہی فرمان سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی طلبی کو سپیکر کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا۔

اس دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایوان سے واک آوٹ کر گئے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More