Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کا زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان

متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ لگا لیا،مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت حالیہ زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سوشم میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ لگا لیا، وفاقی حکومت جاں بحق لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس دے گی۔

انہوں نے مزید کہا  کہ جاں بحق ‏افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی فراہمی سے متاثرین کی بحالی میں مدد ملےگی، گھروں،مال مویشیوں کیلئے زر تلافی سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا، متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، خواتین کی سہولیات کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More