اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں ملزمہ گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں
ملزمہ گلالئی اسماعیل تیسری بارطلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئیں ،مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایاکہ ملزمہ کے گھر نوٹس کی تعمیل کیلیے گئے لیکن ملزمہ گھر موجود نہیں تھی۔
عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے ملزمہ گلالئی اسماعیل کے اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا اور سماعت21 اکتوبرتک کیلیے ملتوی کردی۔