Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت آزادکشمیر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے،سردار مسعود خان

مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے، مذاکرات میں بھارت نے ہمیشہ دھوکا دیا،صدر آزاد کشمیر کا خطاب

واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ  بھارت کشمیر کے معاملے پر اندرونی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا  کہ بھارت آزادکشمیر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہ کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی نسل کشی کا آغاز کردیا ہے، بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اس کی تاریخ نہیں ملتی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کو متحد دیکھا ہے، دوطرفہ مذاکرات میں بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More