راجن پور(ویب ڈیسک) راجن پور میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر 8سالہ لٹرکی کی 27 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی۔
شادی کی تقریب جاری تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکی کے باپ اور بھائی کو گرفتار کر لیا ،چھاپے کے دوران دولہا اور نکاح خواں فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راجن پور میں 27 سالہ شخص سے ایک آٹھ سال کی بچی کی شادی کرائی جا رہی تھی،پولیس چھاپہ مار کر دوملزمان کو گرفتار کیا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔