Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایک سال کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 53 پیسے تک اضافہ

تین سو یونٹس ماہانہ سے کم استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایک سال کے لیے تمام تقسیم کار کمپنیز کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 53 پیسے تک اضافہ کردیا گیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا اور یہ اگلے سال 30 ستمبر تک برقرار رہے گا، تاہم بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا یہ اطلاق 300 یونٹس ماہانہ سے کم استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تقسیم کار کمپنیوں کے لیے 2 سہ ماہی کی مد میں 33 پیسے فی یونٹ اور تقسیم کار مارجن کی مد میں تقریباً 20 پیسے فی یونٹس، یعنی مجموعی طور پر 53 پیسے فی یونٹس اضافہ ضروری تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More