کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں دو بسوں کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی میں ناردرن بائی پاس پرپیش آیا جہاں 2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے،زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ مسافر بس کے ڈرائیور کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوا ڈرائیور نے دوسری بس کو غلط طرف سے اور ٹیک کر نے کی کوشش کی تو بسوں میں تصادم ہوگیا۔ بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا،