Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان کا تاریخی جشن قلات 12 سے 18 اکتوبر تک ہوگا

ایونٹ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے، ثقافتی شوز اور دیگر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا

قلات(ویب ڈیسک)بلوچستان کا تاریخی جشن قلات 12 اکتوبر سے شروع ہوگا 18 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے، ثقافتی شوز اور دیگر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ  نے کہا کہ جشن قلات شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال جشن قلات کا افتتاح کریں گے۔

جشن قلات میں سرکس، فٹبال، کرکٹ ٹورنامنٹ، ثقافتی شو، میوزیکل نائٹ، رائفل شوٹنگ، محفل مشاعرہ، کیٹل شو، اسکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات میں تقریری مقابلوں، آتش بازی سمیت دیگر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More