Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان

موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے، حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے،جے یو آئی سرنراہ کی گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر اسلام آباد کی طرف کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام  جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے، موجودہ ناجائز حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے۔ مذہبی حوالے سے پاکستانی مسلمان کرب اور اذیت کا شکار ہیں۔ اس نااہل حکومت کی وجہ سے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو بقا کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ  نے کہا کہ ہم  نے پورے ملک میں 15 ملین مارچ کیے ہیں۔ ہم نے طے کر لیا ہے  کہ پورے ملک سے قافلے 27 اکتوبر کو اسلام آباد آکر دم لیں گے، 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور پھر اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیا جائے گا۔ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More