Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان

ہر شہری شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اسد قیصر نے اسمبلی کے ایوان کی کارروائی  عام آدمی کے  دیکھنے کے لیے ایک گیلری استقبالیہ تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ہر شہری شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔

اسد قیصر نے کہا ایوان بالا اور ایوان زیریں عوام کے تمام حقوق کے ضامن ہیں، اس فیصلے پر عمل پیرا ہو کر عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More