Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے 5 روزہ دورے کی تفصیلات جاری

برطانوی شاہی جوڑا 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی شاہی محل کے سیکریٹری کی جانب سے شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے 5 روزہ دورے کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ شاہی جوڑا 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

شاہی جوڑے کے سیکریٹری ابلاغ کے مطابق سیکیورٹی معاملات کے باعث دورے کی تفصیلات اسی دن ہی جاری کی جائیں گی۔ شاہی جوڑا پاکستان میں اسلام آباد، لاہور، شمالی علاقہ جات اور مغربی سرحدی علاقوں میں جائیں گے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ آفس کی درخواست پر شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان آئے گا، جو ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

Further details about The Duke and Duchess of Cambridge’s visit to Pakistan have been released https://www.royal.uk/statement-communications-secretary-duke-and-duchess-cambridge 

A statement from the Communications Secretary to The Duke and Duchess

Their Royal Highnesses The Duke and Duchess of Cambridge will undertake an official visit to Pakistan between Monday 14th and Friday 18th October, at the request of The Foreign and Commonwealth

royal.uk

سیکریٹری ابلاغ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ولیم اور کیٹ موسمیاتی تبدیلیوں، معیاری تعلیم کیلئے رسائی اور پاکستان میں فوجی کاوشوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی چاہت رکھتے ہیں، ڈیوک اور ڈچس کے پروگرام میں برطانیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی تعلقات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More