Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فوادچوہدری کا مولانا فضل الرحمان پر مدارس کے بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرنے کا الزام

فضل الرحمان کی تحریک کے مقاصد اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی اور مدرسہ اصلاحات کوروکنا ہے،توئٹر پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے مولانا فضل الرحمان پر مدارس کے بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی تحریک کے مقاصد اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی اور مدرسہ اصلاحات کوروکنا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے  ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی مارچ کے حوالے سے کہا کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا، سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایاگیا، فضل الرحمان، لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈران بچوں کواپنی سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا پھر سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، فضل الرحمنٰ، لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈر ان بچوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More