میرپور(ویب ڈیسک)میر پور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 100 اسکولوں کی عمارتوں کو معائنے کے بعد کلئیر قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد ان سکولوں میں تعلیم وتدریس کا عمل شروع ہوگیا ہے،
دوسری جانب میر پور کی ضلعی انتظامیہ نے زلزلے سے متاثر ہو نے والی ناقابل استعمال عمارتوں میں تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر میر پور نے بتایا کہ وہ عمارتیں جنہیں زلزلے سے کم نقصان پہنچا ہے وہ مرمتی کے کام کےلیے کھلیں گی، ناقابل استعمال عمارتوں میں قائم ادارے کسی محفوظ جگہ منتقلی کے بعد کھل سکیں گے ۔