Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈینگی بے قابو ،اسلام آباد میں ایک اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید دو مریض جاں بحق

پنجاب میں اب تک ڈینگی مریضوں کی تعداد 5190 ہوگئی

اسلام آباد آباد(ویب ڈیسک)  ملک بھر میں ڈینگی بے قابو ہو گیا۔

اسلام آباد میں ایک اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید دو مریض جاں بحق ہو گئے ہیں،اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں وسیم رحمت مسیح ڈینگی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا جو اقبال کالونی کا رہائشی تھا ،پمز ہسپتال میں ڈینگی کی وجہ سے یہ پہلی ہلاکت ہے اس طرح اسلام آباد میں ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ بچے سمیت مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے، جس سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے، ڈینگی کے نئے کیس سامنے آنے کی رفتار بھی نہیں تھم سکی۔

راولپنڈی میں بچے ساجد نے بے نظیر بھٹواسپتال جبکہ 50 سالہ شبیر نے ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑا، دونوں راولپنڈی کے رہائشی تھے، ضلع بھر میں مزید 174جبکہ صوبے میں225  شہری ڈینگی کا نشانہ بنے ہیں۔

پنجاب میں اب تک ڈینگی مریضوں کی تعداد 5190 ہوگئی، لاہور میں ڈینگی کے17نئے مریضوں میں سے 9 اسپتالوں میں داخل ہو گئے ہیں، لاہور میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد257ہوگئی، حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے مریض بھی ہیں جو راولپنڈی اور سوات سے علاج کی غرض سے لاہور آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More