اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی پیاز کی دوسرے ملکوں کو برآمد کی وجہ سے ملک مٰیں پیاز کی قیمت100فی کلو تک پہچنچ گئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے
ملک میں ہو نے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کی پیاز کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے ملکی پیدوار مٰیں کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود دوسرے ملکوں خاص طور پر افغانستان اور ایران کو پیاز کی برآمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی منڈیوں میں پیاز کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت سو روپے فی کلو ہو گئی ہے