Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آزادی مارچ کے شرکاء کا آج پھر ایل او سی پار کرنے کا اعلان

انتظامیہ کی طرف سے آزادی مارچ کے شرکاء کو لائن آف کنٹرول سے 6 کلومیٹر دور روک دیا گیا تھا

چکوٹھی(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے آزادی مارچ کے شرکاء نے آج پھرایل او سی پار کرنے کا اعلان کیا ہے، انتظامیہ کی طرف سے آزادی مارچ کے شرکاء کو لائن آف کنٹرول سے 6 کلومیٹر دور روک دیا گیا تھا۔

آزادی مارچ  کے شرکاء نے چناری  سے کنٹرول لائن جانے کے لیے شاہراہ سری نگر پر پیدل مارچ کیا۔

ایل او سی سے چھ کلو میٹر دور  پولیس کی بھاری نفری نے پہلے ہی کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کر رکھا تھا، شرکاء کو وہیں روک دیا گیا۔

مارچ کے شرکا ءنے ایل اور سی سے چھ  کلو میٹر دور دھرنا دے  دے دیا، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے آزادی مارچ کا آج چوتھا روز ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More